ایک ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر اضافہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments