متنازعہ ٹویٹس :ایمان مزاری ہادی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستیں قابل سماعت قرار
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازعہ ٹویٹس کیس میں سزایافتہ وکلاء ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستیں قابل سماعت قرار دیتے ہوئے۔۔۔
اعتراضات سے متعلق پراسیکیوشن کی متفرق درخواست مسترد کردی، جسٹس محمد اعظم خان نے محفوظ فیصلہ جاری کردیا، پراسیکیوشن کی متفرق درخواست پر عدالت نے جمعہ کے روز فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا،عدالت نے سزا معطلی درخواستوں پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments