سرکاری ٹی وی ملازمین کے بچوں سے طبی سہولیات واپسی کا سرکلر معطل

سرکاری ٹی وی ملازمین کے بچوں سے طبی سہولیات واپسی کا سرکلر معطل

ملازم کا بیٹا 25سال ، بیٹی شادی تک اہل،حق واپس نہیں لیاجاسکتا :درخواست گزار اسلام آبادہائیکورٹ کا حکومت اورسرکاری ٹی وی انتظامیہ کو کمنٹس کیلئے نوٹس جاری

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے سرکاری ٹی وی ملازمین کے زیرِ کفالت بچوں کو ‘‘سپیشل کیس’’ کے تحت ملنے والی طبی سہولیات واپس لینے کا سرکلر معطل کردیا،جسٹس محمد اعظم خان نے خالدہ مصطفی کی درخواست پر حکمِ امتناع جاری کیااور حکم دیاکہ سرکاری ٹی وی کے یکم اپریل 2026 کے سرکلر کا اطلاق معطل رہے گا، عدالت نے وفاقی حکومت اور سرکاری ٹی وی انتظامیہ کو پیرا وائز کمنٹس کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

سرکاری ٹی وی انتظامیہ نے عمر کی حد ختم ہونے کے بعد طبی سہولت فوری طور پر بند کر دی تھی،درخواست گزار کے مطابق ریگولر ملازم کا بیٹا 25 سال اور بیٹی شادی تک ،متوفی ملازم کا بیٹا 21 سال اور بیٹی شادی تک طبی سہولت کے اہل تھے ،ایک بار دیا گیا حق بعد میں واپس نہیں لیا جا سکتا،انڈسٹریل ریلیشنز ایکٹ 2012 کے تحت پہلے سے دیئے گئے فوائد میں کمی یا واپسی پر پابندی ہے ،آئین کے آرٹیکل 9 کے تحت صحت کا حق ایک بنیادی اور ناقابلِ تنسیخ حق ہے ،پی ٹی وی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل قانونی نہیں، اس کا فیصلہ غیر قانونی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...