ایف بی آر : تنظیمِ نو کے بعد ریکارڈ منتقلی کے احکامات جاری
تحلیل شدہ فارمیشنز کا تمام سرکاری ریکارڈ نئی فارمیشنز کے حوالے کرنے کی ہدایت متعلقہ فارمیشن کا آخری انچارج ریکارڈ کی مکمل محفوظ منتقلی کا ذاتی ذمہ دار رہے گا
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے محکمے کی تنظیمِ نو کے بعد ریکارڈ کے تحفظ اور منتقلی سے متعلق ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ایف بی آر نے ہدایت کی کہ تنظیمِ نو کے بعد تحلیل یا ضم کی گئی فارمیشنز کا تمام سرکاری ریکارڈ، فائلیں، رجسٹر، اثاثے اور دیگر متعلقہ دستاویزات قواعد و ضوابط کے مطابق ان نئی فارمیشنز کے حوالے کی جائیں جنہیں ان کے اختیارات منتقل کیے گئے ہیں۔تحلیل یا ضم ہونے والے یونٹس کے تمام افسران متعلقہ ریکارڈ فوری طور پر نئی فارمیشنز کے سپرد کریں۔
اس منتقلی میں تمام سرکاری فائلیں، رجسٹر، خط و کتابت، مقدمات کا ریکارڈ، تشخیصی ریکارڈ، آڈٹ فائلیں، قانونی چارہ جوئی کا ریکارڈ، الیکٹرانک ڈیٹا بیس، ڈیجیٹل سٹوریج میڈیا، نقشے ، منصوبہ جات اور سابقہ فارمیشن کے زیرِ انتظام تمام سرکاری ریکارڈ شامل ہوگا۔ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ تنظیمِ نو، خاتمے ، انضمام یا نام کی تبدیلی سے قبل متعلقہ یونٹ یا فارمیشن کا آخری انچارج تمام ریکارڈ کی مکمل اور محفوظ منتقلی کا ذاتی طور پر ذمہ دار ہوگا۔ یہ ذمہ داری اس افسر کے تبادلے یا نئی تعیناتی کے بعد بھی برقرار رہے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments