عوام باہر نکلیں تو یہ نظام ختم ہو جائے گا:سلمان اکرم راجہ

عوام باہر نکلیں تو یہ نظام ختم ہو جائے گا:سلمان اکرم راجہ

بھارت میں طلبا کو کسی نے کال نہیں دی ،ہم عمران خان کے بیانیے کے محافظ ہیں 5اگست کو ہم نکلیں گے ،جیل ہماری منتظر اورہم جیل کے منتظر ہیں:پریس کانفرنس

لاہور(آئی این پی )پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بھارت میں طلبا کو کسی نے کال نہیں دی، ایک کروڑ عوام باہر نکلیں تو یہ نظام ختم ہو جائے گا۔ تحریک انصاف لاہور کے صدر میاں اکرم عثمان، اصغر گجر، حافظ ذیشان و دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 5 اگست کو عمران خان کو جیل میں 3 سال مکمل ہوجائیں گے ۔ جب اپنے ارد گرد ظلم دیکھتا ہوں تو اس دن کی اہمیت میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔5 اگست کو ہم باہر نکلیں گے ۔جیل اگر ہماری منتظر ہے تو ہم جیل کے منتظر ہیں۔ ہم عمران خان کے بیانیے کے محافظ ہیں۔ ہم پاکستانی قوم کے ساتھ ہیں۔ سڑکوں پر یہ مقدمہ لڑا جائے گا۔

5 اگست کو سہیل آفریدی بڑا اعلان کریں گے ۔5 اگست کو لوگ اپنے گھر سے باہر نکلیں اور آزادی کا نعرہ لگائیں۔ ایک کروڑ عوام اگر باہر نکلیں تو یہ نظام ختم ہو جائے گا۔ یہ قوم پرامن طور پر باہر نکلے گی۔ بھارت میں طلبا کو کسی نے کال نہیں دی۔ میں 8فروری کے بعد لاہور میں احتجاج میں آیا پولیس نے گاڑی سے نکلتے ہی گرفتار کرلیا۔پولیس کے خلاف میں اکیلا لڑ نہیں سکتا میں کوئی گوریلا نہیں ہوں۔ سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ اس نظام نے براہ راست غریب آدمی کی صحت پر حملہ کیا ہے ۔ حکومت کی ملی بھگت سے 40 سے 45 لاکھ ٹن گندم غائب کی گئی ہے ۔ یہ جھوٹ ہے کہ پیٹرول کی قیمت بین الاقوامی قیمت بڑھنے سے زیادہ ہوتی ہے ۔ پیٹرول ذخیرہ نہ کرنا بیڈگورننس ہے ۔ سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ عمران خان کو کوٹھری میں ڈالاہوا ہے ۔ نواز شریف جب جیل میں تھے تو لوگوں سے ملاقاتیں کرتے تھے ۔ انہیں کہا گیا کہ آپ کو بنی گالہ منتقل کردیتے ہیں، لیکن وہ کہتے ہیں کہ جب بھی جیل سے باہر نکلوں گا عوام کی بات کرتا ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...