آزاد کشمیر میں بھی میڈیکل ڈسٹرکٹس بنا ئیں گے : مریم اورنگزیب

آزاد کشمیر میں بھی میڈیکل ڈسٹرکٹس بنا ئیں گے : مریم اورنگزیب

نواز شریف جب بھی وزیراعظم بنے پاکستان اور آزاد کشمیر نے یکساں ترقی کی مظفر آباد، میرپور اور کوٹلی کو بھی لاہور جیسا بنایا جائے گا :سینئر وزیر ،بیان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی قیادت حقیقی معنوں میں عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے اور پارٹی ورکرز کا جوش و خروش دیدنی ہے، آزاد کشمیر میں بھی میڈیکل ڈسٹرکٹس اور کارڈیالوجی سینٹرز بنائے جائیں گے ، نوجوانوں کو لیپ ٹاپس اور سکالرشپس ملیں گے۔ اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف جب بھی وزیراعظم بنے پاکستان اور آزاد کشمیر نے یکساں ترقی کی، پورے ملک میں قائد نواز شریف کی خدمت کی نشانیاں موجود ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پورے پنجاب میں ہزاروں کلومیٹر سڑکیں بن رہی ہیں ، لاہور جیسی ترقی پنجاب کے تمام شہروں میں ہو رہی ہے ، پنجاب میں ایک ہزار سے زائد \"کلینک آن وہیلز\"عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی \"گرین بسیں\" کوٹلی میں بھی جلد آئیں گی ،مظفر آباد، میرپور اور کوٹلی کو بھی لاہور جیسا بنایا جائے گا اور مری سے مظفر آباد تک \"گلاس ٹرین\"بھی بنے گی، یہ بات غلط ہے کہ مریم نواز کا پنجاب صرف لاہور تک محدود ہے ، مخالفین کو الیکشن کے دنوں میں یہاں سڑکیں بنانا یاد آتا ہے اور باقی دنوں میں وہ عوام کا حال پوچھنے بھی نہیں آتے ۔ یقین ہے نواز شریف کے شیر کسی کے جھانسے میں نہیں آئیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...