ایران امریکا معاہدے پر واپس آئیں گے : احسن اقبال

 ایران امریکا معاہدے پر واپس آئیں گے : احسن اقبال

ہمیں ڈالر کمانے والی معیشت بننا ،قیمتیں نیچے آئیں گی تو ہم تیل سستا کردینگے برآمدات میں اضافہ معاشی استحکام کیلئے ناگزیر:رانا تنویر،ایکسپو سینٹر میں خطاب

لاہور(نیوز ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ ایران امریکا جنگ کے اثرات 193 ممالک پر پڑ رہے ہیں، کچھ لوگ چاہتے ہیں معاہدہ نہ ہو، پاکستان اور برادر ملکوں نے معاہدہ کروایا، امید ہے جلد حوصلہ افزا بریک تھرو ہوگا،ہم امید رکھتے ہیں کہ امریکا اور ایران کی قیادت معاہدے پر واپس آئے گی۔ جنگ صرف پاکستان نہیں بھگت رہا، خود امریکا میں مہنگائی کی لہر آگئی ہے ۔ جیسے ہی بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل قیمتیں نیچے آئیں گی تو ہم بھی قیمت کم کر دیں گے۔

عمران خان تیل کی بڑھتی قیمتیں نیچے کرکے ملک کو دیوالیہ ہونے پر لے گئے تھے ۔ایکسپو سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ دنیا میں ٹرانسپورٹیشن میں پٹرول سے جان چھڑوائی جارہی ہے ۔ ای ویز کا انقلاب برپا ہوچکا ہے ۔ پاکستان میں فیول کی 80 فیصد ٹرانسپورٹ پر خرچ ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکا ایران جنگ نے ہماری تیل کی کمزوری کو واضح کردیا ہے ۔ ہماری کوشش ہے کہ تیزی کے ساتھ ای ویز کی طرف آئیں۔ ای ویز میں تبدیل کرنے کے لیے 80 ہزار روپے دئیے جاتے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے ٹرانسپورٹ سیکٹر کو اپنی پیدا کی ہوئی بجلی پر چلایا جائے ۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل ہماری برآمدات پر انحصار کرتا ہے ۔ بدقسمتی سے ڈالر کھاؤ پتر زیادہ ہیں اور بناؤ پتر کم ہیں۔ 90 لاکھ اوور سیز پاکستانی 40 ارب ڈالر کماتے ہیں ۔ ڈالر کھپانے والی معیشت کے بجائے کمانے والی معیشت بننا ہے ، ورنہ آئی ایم ایف کے چنگل سے نہیں نکل سکیں گے ۔ہمیں برآمدات کے ذریعے ڈالر کمانے کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے ۔ روز ایکسپوسنٹر لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرقومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ معاشی استحکام کے لیے ناگزیر ہے ، زرعی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے ،وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو معاشی قوت بنانے کے سفرپر گامزن ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...