ایک کروڑ افراد ہیپاٹائٹس سی کا شکار

 ایک کروڑ افراد ہیپاٹائٹس سی کا شکار

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیرِ قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے عالمی یومِ ہیپاٹائٹس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس سی پاکستان کے لئے قومی ایمرجنسی بن چکا ہے اور اب خاموشی نہیں بلکہ فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے۔۔۔

 انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک کروڑ سے زائد افراد ہیپاٹائٹس سی کا شکار ہیں جبکہ ہر سال تقریباً ایک لاکھ 10 ہزار نئے مریض سامنے آتے ہیں، تاہم جدید ادویات سے 95 فیصد سے زائد مریض مکمل صحت یاب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کے قومی پروگرام کے تحت مرحلہ وار 16 کروڑ 40 لاکھ افراد کی مفت سکریننگ، تشخیصی ٹیسٹ اور علاج کیا جائے گا۔ اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں پروگرام کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ صوبوں کے تعاون سے اسے ملک بھر تک توسیع دی جائے گی، متاثرہ مریضوں کا تین ماہ مفت علاج کیا جائے گا۔ وزیر صحت نے 2030 تک پاکستان کو ہیپاٹائٹس سے پاک بنانے ، احتیاطی صحت، اینٹی بائیوٹکس کے بے جا استعمال کی روک تھام اور مخصوص طبی کارروائیوں سے قبل ہیپاٹائٹس اور ایچ آئی وی ٹیسٹ لازمی قرار دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...