گندم ضروریات کے مطابق تقسیم ہوگی
اسلام آباد(نامہ نگار) وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا کہ درآمد کی جانے والی گندم صوبوں میں ان کی ضروریات کے مطابق تقسیم کی جائے گی تاکہ شفافیت، انصاف اور منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے۔
ویٹ بورڈ کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ درآمدی عمل کے دوران تمام صوبوں کو مکمل اعتماد میں لیا جائے گا، رانا تنویر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام ضروری انتظامات مؤثر انداز میں اور صوبوں کے ساتھ مکمل رابطے کے ذریعے جلد از جلد مکمل کیے جائیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبوں کی مشاورت سے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کے عمل پر غور کیا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments