پی آئی اے ستمبر کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد ،کوالالمپور پروازیں شروع کریگی
اسلام آباد(الماس حیدر نقوی) پی آئی اے ستمبر کے پہلے ہفتے سے اسلام آباد ، کوالالمپور (ملائیشیا) کے درمیان براہِ راست پروازوں کا آغاز کریگی ، جس سے دونوں دوست ممالک کے درمیان فضائی رابطوں کو مزید فروغ ملے گا۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے نئی پروازوں کے آغاز کے لئے انتظامی اور آپریشنل تیاریاں مکمل کر لی جبکہ پروازوں کا باقاعدہ شیڈول اور بکنگ کا اعلان جلد متوقع ہے ،اسلام آباد سے کوالالمپور کے لئے براہِ راست فضائی سروس بحال ہونے سے سیاحت، تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط میں نمایاں اضافہ ہوگا ،ماہرین کے مطابق یہ اقدام پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان بڑھتے اقتصادی اور سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments