انسانی اعضا کی مبینہ غیر قانونی پیوندکاری، ضمانت منسوخی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

 انسانی اعضا کی مبینہ غیر قانونی پیوندکاری، ضمانت منسوخی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے انسانی اعضا کی مبینہ غیر قانونی پیوندکاری کے مرکزی ملزم عدیل حیدر کی ٹرائل کورٹ سے ضمانت منسوخی کے فیصلہ کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

 جسٹس محمد اعظم خان نے سماعت کی، عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ٹرائل کورٹ نے ملزم کی ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کی، ایڈیشنل سیشن جج نے ایف آئی اے کی اپیل پر ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیاتھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...