حج 2027 کے خواہشمند عازمین کیلئے پاسپورٹ تجدید ترجیحی بنیادوں پر ہوگی
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) وزارت مذہبی امور کی درخواست پر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے ملک بھر کے علاقائی پاسپورٹ دفاتر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ۔۔۔
حج 2027 کے خواہش مند عازمین کرام کے پاسپورٹ کی تجدید اور اجرا کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے ۔ جاری ہدایات کے مطابق ایسے درخواست گزار جن کے پاسپورٹ کی میعاد 16 نومبر 2027 سے قبل ختم ہو رہی ہے ، انہیں فوری بنیادوں پر پاسپورٹ کی تجدید کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments