حکومت نے 1کروڑ 93 لاکھ 52ہزار نئی دیت مقرر کردی
اسلام آباد (نیوزرپورٹر)وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-2027 کے لئے دیت کی نئی رقم مقرر کر دی ، وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال میں دیت کی کم سے کم حد 1 کروڑ 93 لاکھ 52 ہزار 390 روپے مقرر کی گئی ہے۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ رقم پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 323 کی ذیلی دفعہ (2) کے تحت مقرر کی گئی ہے اور اسے اسی قانون کی ذیلی دفعہ (1) کے مقاصد کے لئے نافذ کیا جائے گا دیت کی یہ رقم 30 ہزار 630 گرام چاندی کی قیمت کی بنیاد پر مقرر کی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments