ن لیگ کی کامیابی نواز شریف ، مریم کے نام :شاہ غلام قادر

  ن لیگ کی کامیابی نواز شریف ، مریم کے نام :شاہ غلام قادر

عوام نے پھر ترقی، خوشحالی عوامی خدمت کی سیاست پر اعتماد کا اظہار کیا مشن آگے بڑھاتے ہوئے وعد ے ہر صورت کئے جائینگے ، دنیا سے گفتگو

مظفرآباد (محمد اسلم میر)مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی تاریخی کامیابی کو قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نام کرتے ہوئے کہا کہ میرپور ڈویژن کے عوام نے ایک بار پھر ترقی، خوشحالی اور عوامی خدمت کی سیاست پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ،شاہ غلام قادر نے روز نامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرپور ڈویژن میں مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی عوام کے اعتماد، کارکنوں کی انتھک محنت اور پارٹی قیادت کی عوام دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے ،انہوں نے میرپور ڈویژن کے عوام، پارٹی کارکنوں، عہدیداروں اور ووٹرز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران کارکنوں نے جس جذبے ، محنت اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا، وہ قابل تحسین ہے ،مسلم لیگ (ن) ترقی، روزگار، بہتر تعلیم، صحت اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے مشن کو مزید تیزی سے آگے بڑھائے گی اور عوام سے کئے تمام وعدوں کو ہر صورت پورا کیا جائے گا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...