عبداللہ طاہر ایک باوفا، نظریاتی اور بہادر کارکن تھے ،قتل قابل مذمت :تحریک انصاف
لاہور(سیاسی نمائندہ)پاکستان تحریک انصاف نے اوکاڑہ کے حلقہ این اے 136 سے اپنے ٹکٹ ہولڈر عبداللہ طاہر کے قتل کی شدید الفاظ میں ِ مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ۔۔۔
اس گھناؤنے جرم میں ملوث تمام عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ،پارٹی ترجمان نے کہا کہ عبداللہ طاہر ایک باوفا، نظریاتی اور بہادر کارکن تھے جنہوں نے ہر مشکل گھڑی میں عمران خان اور تحریکِ انصاف کے ساتھ وابستگی کا مظاہرہ کیا ،تحریکِ انصاف ان کی خدمات، قربانی اور جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments