پاکستان کی پہلی اکنامک سمٹ اسلام آباد میں شروع

پاکستان کی پہلی اکنامک سمٹ اسلام آباد میں شروع

معاشی مسائل،گورننس اورنئے صوبوں کے قیام کی اہمیت پربات ہوگی

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)پاکستان کی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کا اسلام آباد میں آغاز ہوگیا،تقریب آج بھی جاری رہے گی۔ سمٹ میں گورننس، ملکی معیشت کو درپیش مسائل اور انکے حل پر بات ہوگی جبکہ ملک میں نئے صوبوں کے قیام پر بھی مباحثہ ہوگا۔ دنیا میڈیا گروپ کے چیئرمین میاں عامر محمود بھی سمٹ میں شریک ہونگے۔ تقریب میں سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز ، یونائیٹڈ بزنس گروپ کے ایس ایم تنویر اور ملک بھر سے معروف کاروباری شخصیات شرکت کررہی ہیں۔ اسکے علاوہ تقریب میں وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک ہونگے۔

فرسٹ اکنامک سمٹ 2026 آج بھی جاری رہے گا ۔ تقریب کے آغاز میں خطاب کرتے ہوئے ایس ایم تنویر کا کہنا تھا کہ خوشی ہورہی ہے پورے پاکستان کی بزنس کمیونٹی یہاں موجود ہے ، پاکستان میں پہلی بار اس طرح کے سمٹ کاانعقاد کیا گیا ہے ۔ اللہ کرے پاکستان کی اکانومی ترقی کرے ۔ سابق نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز کاکہنا ہے یونائیٹڈ بزنس گروپ کو اس تقریب کے انعقاد پرمبارکباد پیش کرتا ہوں ، ہم سب کا ایک ہی مسئلہ ہے کہ پاکستان کی اکانومی ترقی کرے اور اس مسئلے کا حل صرف کاروباری شخصیات کے پاس ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...