خود مختار اداروں کے ملازمین کیلئے 7 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی منظوری
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزارت خزانہ نے وفاقی وزارتوں کے ماتحت خود مختار، نیم خود مختار اداروں اور کارپوریشنز کے ملازمین کے لیے ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2026 اور بنیادی پے سکیلز 2026 سے متعلق احکامات جاری کر دئیے۔
احکامات کے مطابق وفاقی حکومت کے بنیادی پے سکیل پر تنخواہیں حاصل کرنے والے خود مختار، نیم خود مختار اداروں اور کارپوریشنز کے ملازمین کو یکم جولائی 2026 سے بنیادی تنخواہ پر 7 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس دیا جائے گا۔وزارت خزانہ کے مطابق جن اداروں میں وفاقی حکومت کا بنیادی پے سکیل نافذ ہے ، وہاں یہ الاؤنس خودکار طور پر قابلِ اطلاق ہوگا تاہم جن اداروں میں مختلف پے سکیلز یا الاؤنسز کے تحت تنخواہیں دی جا رہی ہیں وہاں الاؤنس کی منظوری متعلقہ بورڈ آف ڈائریکٹرز یا بورڈ آف گورنرز کی سفارش، سٹینڈنگ کمیٹی آف فنانس ڈویژن کی توثیق اور ادارے کے اپنے بجٹ سے مشروط ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments