مچھ کے قریب سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا
بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا سکیورٹی فورسز کے اہلکار محفوظ رہے تاہم گاڑی کو نقصان پہنچا ہے
ڈیرہ مراد جمالی (نامہ نگار ) کچھی مچھ کے قریب سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکا ، گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم اہلکار محفوظ رہے، واقعے کے بعد سی ٹی ڈی اور پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے ۔ علاقے کی ناکہ بندی کر کے دہشتگردوں کی تلاش شروع کر دی گئی ۔ پولیس کے مطابق کچھی کے علاقے مچھ کے قریب سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب موٹر سائیکل بم دھماکا ہوا جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم اہلکار محفوظ رہے واقعے کی اطلاع پر پولیس اور سی ٹی ڈی کے حکام موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کا گھیراؤکرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments