دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ روانہ
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ روانہ ہو گئے۔
وزیر ریلوے کی ترکیہ کے وزیرِ ٹرانسپورٹ و انفراسٹرکچر سے اہم ملاقات ہوگی جس میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ریلوے ، ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ، مشترکہ منصوبوں، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور ادارہ جاتی شراکت داری پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments