مظفر آباد میں 53 روز بعد انٹرنیٹ سروس بحال
بلاول بھٹو مظفرآباد میں موجود ،پولنگ سے قبل بحالی کامطالبہ کیاتھا
مظفرآباد (بیورورپورٹ )آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں 53 روز بعد انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی، 6 جون سے معطل انٹرنیٹ سروس بدھ کی شب 10 بجے بحال ہو ئی ، تاہم موبائل ڈیٹا سروس کی رفتار کم ہے ، سروس کی بحالی سے مظفرآباد ڈویژن میں آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے سے قبل عمل میں آئی ،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جو ان دنوں مظفرآباد میں موجود ہیں نے بھی انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا، انہوں نے زور دیا تھا کہ مظفرآباد ڈویژن میں2 اگست کو پولنگ سے قبل انٹرنیٹ بحال کیا جائے ،انٹرنیٹ کی بحالی پر شہریوں اور کاروباری حلقوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments