جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ:بجلی ایک روپے 20 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست،سماعت مکمل

جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ:بجلی ایک روپے 20 پیسے مہنگی کرنے  کی درخواست،سماعت مکمل

اسلام آباد (نامہ نگار)نیپرا نے جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی جبکہ فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

نیپرا ہیڈکوارٹرز میں ہونے والی سماعت کے دوران حکام نے بتایا کہ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے ) نے بجلی فی یونٹ ایک روپے 20 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دی ہے ۔ایم ڈی سی پی پی اے کے مطابق جون میں 13 ارب 7 کروڑ یونٹ بجلی فروخت ہوئی۔ جون کے لیے فی یونٹ فیول لاگت کا تخمینہ 7 روپے 71 پیسے تھا، تاہم اصل لاگت 8 روپے 91 پیسے فی یونٹ رہی۔ حکام نے بتایا کہ مہنگی ایل این جی سے بجلی کی پیداوار کے باعث فیول لاگت میں اضافہ ہوا۔سماعت کے دوران ممبر نیپرا مقصود انور نے کہا کہ صرف سستی بجلی کے دعوے کافی نہیں، اس کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات بھی کیے جائیں۔سماعت مکمل ہونے کے بعد نیپرا نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو بعد میں جاری کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...