پی ٹی آئی اور جے یو آئی کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ
پارلیمنٹ میں حکومتی اقدامات کے خلاف مشترکہ احتجاج کی حکمت عملی طے ایوان سے باہر اتحاد پر بات چیت بڑھانے پر بھی اتفاق کر لیا گیا ،ذرائع کا دعویٰ
لاہور (دنیا نیوز)پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علماء اسلام (ف)کے درمیان پارلیمنٹ میں تعاون کی مشترکہ حکمت عملی طے پا گئی ہے ،ذرائع کے مطابق دونوں پارٹیوں نے پارلیمنٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ،پارلیمنٹ کے آئندہ سیشن میں حکومتی اقدامات پر دونوں پارٹیاں مشترکہ احتجاج کریں گی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں مشترکہ حکمت عملی کے بعد ایوان سے باہر اتحاد پر بات چیت بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے ،سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد نے گزشتہ دنوں مولانا فضل الرحمن سے اہم ملاقات کی تھی جس میں دونوں جماعتوں نے مل کر چلنے پر اتفاق کیا تھا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments