کشمیر الیکشن ، 13 کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری
مظفر آباد(محمد اسلم میر) آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے میرپور ڈویژن کے 27 جولائی کو ہونے والے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے باضابطہ نتائج کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق میرپور ڈویژن کے تمام 13 انتخابی حلقوں کے کامیاب امیدواروں کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ،ایل اے 1 میرپور سے اظہر صادق، ایل اے 2 سے چودھری قاسم مجید، ایل اے 3 سے چودھری یاسر سلطان کامیاب قرار پائے ۔اِسی طرح ایل اے 4 سے رخسار احمد، ایل ا ے 5 بھمبر سے وقار احمد نور، ایل اے 6سے محمد رزاق چودھری ، ایل اے 7 سے طارق فاروق، ایل اے 8 کوٹلی سے ظفر اقبال ملک، ایل اے 9 سے عمیر نعیم، ایل اے 10 سے چودھری محمد یاسین ، ایل اے 11 سے محمد آصف، ایل اے 12 سے محمد ریاست خان اور ایل اے 13 سے ایاز احمد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ،دوسری جانب الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ میرپور ڈویژن کے تمام انتخابی نتائج انتخابی قوانین اور ضابطہ کار کے مطابق مرتب کئے گئے ہیں اور کامیاب امیدواروں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments