منی لانڈرنگ یا انسانی سمگلنگ؟ بینک اکاؤنٹ بندش پر رپورٹ طلب

منی لانڈرنگ یا انسانی سمگلنگ؟ بینک اکاؤنٹ بندش پر رپورٹ طلب

UK ورک ویزہ کیلئے 60لاکھ روپے کی ٹرانزیکشن، 2ہزار پاؤنڈز بھی ادا:سرکاری وکیل منی لانڈرنگ کیس نہیں بنتا:وکیل صفائی، FIAکا جواب آئے پھر دیکھتے ہیں:جسٹس اعظم

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہری عثمان کے بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے کے معاملے میں ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی پیش نہیں ہوئے ، انسانی سمگلنگ کا معاملہ سامنے آنے پر عدالت نے ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کر لی۔ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے بتایاکہ عدالت کا آرڈر پڑھا ہے اس کا این سی سی آئی اے سے تعلق نہیں، یہ انسانی سمگلنگ کا معاملہ ہے اور ایف آئی اے کے پاس ہے ، درخواست گزار نے بیرون ملک بھجوانے کیلئے 60 لاکھ روپے لیے ۔

عدالت نے استفسار کیا کہ بینک اکاؤنٹ کس نے بلاک کیے ؟ سرکاری وکیل نے بتایاکہ اکاؤنٹ میں یو کے ورک ویزہ کیلئے 60 لاکھ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی، دو ہزار پاؤنڈز بھی دیئے گئے تھے ، ایف آئی کی سفارش پر انکوائری کے بعد بینک اکائونٹس بند کیے گئے ۔ درخواست گزار وکیل نے کہاکہ الزامات درست ہیں، منی لانڈرنگ کا کیس بنا کر اکاؤنٹ بند کئے گئے جبکہ یہ منی لانڈرنگ کا کیس نہیں بنتا۔ جسٹس اعظم خان نے کہاکہ ایف آئی اے کا جواب آنے دیں پھر دیکھ لیتے ہیں۔ سماعت ملتوی کر دی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...