مہنگے پٹرول کے خلاف خواجہ سرا بھی سڑکوں پرآگئے ، پریس کلب پر مظاہرہ
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)مہنگے پٹرول کے خلاف خواجہ سرا بھی سڑکوں پر نکل آئے۔خواجہ سرا کمیونٹی کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں خواجہ سرا بندیا رانا اور شہزادی رائے سمیت دیگر نے شرکت کی۔
انہوں نے احتجاج میں ’’پیرول کی قیمتیں کم کرو، پٹرول بم بند کرو‘‘کے نعرے لگائے ۔خواجہ سراؤں نے مطالبہ کیا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین میں عوام دوست پالیسی اختیار کی جائے ، خواجہ سرا کمیونٹی کیلئے سماجی تحفظ اور معاشی معاونت کے پروگرام متعارف کرائے جائیں، ان کے روزگار، جان و مال، عزت اور بنیادی حقوق کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments