وفاقی پنشنرز کی بنیادی پنشن میں 7 فیصد اضافے کے احکامات جاری
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزارت خزانہ نے وفاقی حکومت کے ماتحت پنشنرز کی پنشن میں اضافے کے احکامات جاری کر دئیے۔
جس کے مطابق یکم جولائی 2026 سے وفاقی حکومت کے تمام سول پنشنرز، دفاعی اداروں کے سویلین پنشنرز، ریٹائرڈ مسلح افواج کے اہلکاروں اور سویلین آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ اہلکاروں کی بنیادی پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔احکامات کے مطابق یہ اضافہ بنیادی پنشن پر کیا جائے گا جس کا تعین وزارت خزانہ کے یکم جنوری 2025، 7 جولائی 2025 اور 5 اگست 2025 کے جاری کردہ احکامات کے مطابق ہوگا۔وزارت خزانہ کے مطابق یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے کے حقدار ہوں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments