شرپسند وں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائیگی : آزاد کشمیر پولیس

 شرپسند وں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائیگی : آزاد کشمیر پولیس

حملہ آور مختلف عمارتوں پر مورچہ بند ، تانے بانے کسی اور جگہ سے ملتے ہیں اداروں کے تحمل کو کمزوری نہ سمجھا جائے:ایس ایس پی راولاکوٹ کی پریس کانفرنس

راولاکوٹ (دنیا نیوز) ترجمان آزاد کشمیر پولیس ایس ایس پی راولاکوٹ خاور علی شوکت نے کہا ہے کہ شرپسند عناصر کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلح حملہ آور شہر کی مختلف عمارتوں پر مورچہ بند ہیں، شر پسندوں کے تانے بانے کسی اور جگہ سے ملتے ہیں، شرپسندوں کے حملوں میں ایک رینجرز اہلکار شہید جبکہ گرفتار شرپسندوں سے جدید اسلحہ برآمد ہوا ،انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈا کر رہے ہیں، قانون نافذ کرنیوالے ادارے مسلح جتھوں کیخلاف کارروائیاں کر رہے ہیں، تاہم سکیورٹی فورسز اور دیگر اداروں پر حملہ کسی صورت قبول نہیں ، ریاستی اداروں نے ہمیشہ تحمل کا مظاہرہ کیا ، ریاستی اداروں پر حملہ کرنیوالوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، شر پسند عناصر آزاد کشمیر کے امن کو متاثر کرنا چاہتے ہیں، یہ ہم کسی صورت نہیں ہونے دینگے ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے تحمل کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...