ڈیزل 2 روپے 24 پیسے مہنگا، پٹرول 75 پیسے لٹر سستا

 ڈیزل 2 روپے 24 پیسے مہنگا، پٹرول 75 پیسے لٹر سستا

اسلام آباد(دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 24 پیسے فی لٹر اضافہ جبکہ پٹرول کی قیمت میں 75 پیسے لٹر کمی کردی۔

پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 390 روپے 62 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے ۔فی لٹر پٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 6 پیسے فی لیٹر ہوگئی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل اور پٹرول کی نئی قیمتیں 30جولائی کے لیے ہوں گی۔یاد رہے حکومت نے گزشتہ روز ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 55 پیسے جب کہ پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 63 پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...