وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب قومی نوعیت کے اہم فیصلے متوقع
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی نوعیت کے اہم فیصلے متوقع ہیں۔
کشمیر کے انتخابات اور امن و امان کی صورتحال کا معاملہ زیر غور آنے کا امکان ہے، اجلاس میں علاقائی اورخطے کی صورتحال کاجائزہ بھی متوقع ہے، مجموعی معاشی، سکیورٹی اورسیاسی صورتحال کا جائزہ لیاجائے گا، قومی سلامتی سے متعلق امور پر بھی غور کا امکان ہے ،اجلاس میں کابینہ کمیٹیوں کے فیصلے توثیق کے لیے پیش کیے جائیں گے جبکہ مختلف وزارتوں اورڈویژنز کی سمریاں منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments