ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی پاکستان میں سعودی عرب کے نئے سفیر مقرر

ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی پاکستان میں سعودی عرب کے نئے سفیر مقرر

میجر جنرل ریٹائر ہوئے ، وزارت خارجہ میں شمولیت، سفیر کے عہدے پر تعینات رہے ولی عہد محمد بن سلمان کے سامنے حلف اٹھایا، برونیل یونیورسٹی لندن سے پی ایچ ڈی کیا

 اسلام آباد (دنیا رپورٹ) سعودی عرب نے ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی کو پاکستان میں اپنا نیا سفیر مقرر کر دیا ۔ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی 2024 میں میجر جنرل کے عہدے سے ریٹائر ہوئے جس کے بعد انہوں نے سعودی وزارتِ خارجہ میں شمولیت اختیار کی۔ بعد ازاں انہیں پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا۔انہوں نے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے سامنے اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا ہے ۔ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی نے 2015 میں برطانیہ کی برونیل یونیورسٹی لندن سے ہیومن ریسورس مینجمنٹ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...