پانی روکنے کی کوشش کا بھرپور جواب دیں گے ، گورنر سندھ
مٹیاری (نمائندہ دنیا) گورنر سندھ نہال ہاشمی کی بھٹ شاہ میں شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے مزار پر آمد، چادر چڑھاکر 283ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز کردیا۔
گورنر سندھ نہال ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ لطیف بھٹائی سندھ دھرتی کے عظیم صوفی شاعر تھے جن کا پیغام محبت، اخوت، امن اور انسانیت کے لیے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست ہمیشہ پاکستان کے ساتھ تھی، ہے اور رہے گی، جہاں تک ممکن ہوگا اپنا حق حاصل کریں گے ، ووٹنگ میں بھی کبھی کبھی ایسی باتیں ہو جاتی ہیں کہ کہیں زیادہ ووٹ پڑ جاتے ہیں اور کہیں کم یہ سیاسی معاملات ہوتے رہتے ہیں، انہیں زیادہ سنجیدگی سے نہ لیا جائے ۔ انہوں نے کہادریائے سندھ کا پانی کسی کو نہیں لینے دیں گے، اگر کسی نے پانی روکنے کی کوشش کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، پریا کماری ہماری اپنی بیٹی کی طرح ہے ، اس کی محفوظ بازیابی حکومت کی ترجیح ہے ، ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں ملوث ملزموں کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے ، پریا کماری کیس میں بھی پولیس کو کام کرنے کے لیے کچھ وقت دیا جائے ، امید ہے کیس میں مثبت پیشرفت ہوگی۔ انہوں نے کہا موٹروے منصوبے کے لیے پہلے زمین کی خریداری، پھر کنٹریکٹ اور ٹینڈر کا مرحلہ مکمل کیا جاتا ہے ،چھ ارب روپے کی رقم کیسے غائب ہوئی سب کو معلوم ہے ، اگر منصوبہ بروقت مکمل ہوتا تو موٹروے اب تک بن چکی ہوتی،موٹروے منصوبے پر رواں سال دوبارہ کام شروع ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments