بلوچستان ، پختونخوا میں بدامنی پاکستان دشمن قوتوں کی سازش، فیصل کنڈی

بلوچستان ، پختونخوا میں بدامنی پاکستان دشمن قوتوں کی سازش، فیصل کنڈی

ہمیں نئی نسل کو مستقبل کے حوالے سے بہتر راستہ دکھانا ہوگا ، پیغامِ امن کانفرنس سے خطاب گورنر سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، علاقائی امن اور معاشی ترقی کے امور پر تبادلہ خیال

پشاور(این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بدامنی پاکستان دشمن قوتوں کی سازش ہے ۔بین المسالک ہم آہنگی اور بین المذاہب رواداری کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ، ہمیں اپنی نئی نسل کو مستقبل کے حوالے سے بہتر راستہ دکھانا ہوگا، جس میں علماء کا کردار انتہائی اہم ہے ، علماء نئی نسل کی فکری رہنمائی کریں اور انہیں اسلام کے حقیقی اصولِ زندگی سے روشناس کرائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں قومی پیغامِ امن علماء و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کانفرنس میں حافظ طاہر محمود اشرفی، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، مولانا طیب قریشی و دیگر علما نے شرکت کی۔گورنر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن ہوگا تو صوبہ ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔علاوہ ازیں گورنر فیصل کریم کنڈی سے امریکہ کی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے ملاقات کی جس میں سرمایہ کاری، کھیلوں کے ذریعے سفارت کاری، تعلیم، سیاحت، علاقائی امن اور معاشی ترقی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...