ای سی سی :گندم درآمد طریقہ کار کیلئے سٹیئرنگ کمیٹی کے قیام کی منظوری
اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے وزارتِ خزانہ میں کابینہ کی ا قتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس کی ورچوئل صدارت کی۔
اجلاس میں قومی غذائی تحفظ و تحقیق ڈویژن کی جانب سے پیش کی گئی سمری پر غور کیا گیا اور گندم کی درآمد سے متعلق ضروریات کے تعین اور آپریشنل طریقہ کار وضع کرنے کے لیے ایک اعلٰی سطح کی سٹیئرنگ کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی۔ سٹیئرنگ کمیٹی کی سربراہی نائب وزیر اعظم کریں گے جبکہ اس میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق، وزیر تجارت، وزیر اقتصادی امور، وزیر قانون، نائب وزیر اعظم/وزیر خارجہ کے دفتر کے لیے وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے رابطہ، وزیر اعظم کے کوآرڈی نیٹر برائے زراعت و غذائی تحفظ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری تجارت، سیکرٹری قومی غذائی تحفظ و تحقیق، چیئرمین ایف بی آر ، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے چیف سیکرٹریز اور چیئرمین ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) شامل ہوں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments