3بچوں اور والدہ کی ہلاکت پوٹاشیم سائنائیڈ کھانے سے ہوئی ،امریکی ٹیم کی بھی تفتیش

 3بچوں اور والدہ کی ہلاکت  پوٹاشیم سائنائیڈ کھانے سے  ہوئی ،امریکی ٹیم کی بھی تفتیش

لاہور (کرائم رپورٹر) ویلنشیا ٹائون میں تین بچوں کے قتل اور ان کی والدہ کی خودکشی کے کیس میں تفتیش جاری ہے، تفتیش لاہور میں امریکی ایف بی آئی کی دو رکنی ٹیم بھی کررہی ہے۔

پولیس کوزہرخورانی کی فرانزک رپورٹ بھی موصول ہوگئی،رپورٹ کے مطابق زہر کا نام پوٹاشیم سائنائیڈ ہے جو انتہائی مہلک زہر ہے ،اس کو کھانے سے چند ہی لمحوں میں زندگی کا خاتمہ ہوجاتا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے علینہ کی سہیلی منتہا جس کے گھر کے پتہ پر زہرمنگوایا گیا تھا کو چھوڑ دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...