آرووایجوکیشن پریس:فیصل آباد ، بہا ولپور میں فری ٹیچر ٹریننگ

آرووایجوکیشن پریس:فیصل آباد ، بہا ولپور میں فری ٹیچر ٹریننگ

150 سے زائد اساتذہ کی شرکت،ایکٹولرننگ ودیگر تدریسی حکمت عملیوں پر توجہ پروگرام کا مقصد کلاس روم ریڈی طریقے مہیا کرنا جنہیں فوری استعمال کیا جاسکے

لاہور(سٹاف رپورٹر)آرووایجوکیشن پریس (اے ای پی )جو پنجاب کالجز کا ایک تعلیمی منصوبہ ہے ،نے اے ای پی ٹیچرٹریننگ پروگرام 2026کے تحت فیصل آباد اور بہا ولپور میں مزید دو تربیتی سیشنز کامیابی سے منعقد کیے ۔ان سیشنز کا مقصد اساتذہ کو عملی کلاس روم حکمت عملیوں اور جدید تدریسی طریقوں سے روشناس کروانا تھا۔دونوں سیشنز میں تقریباً 150 سے زائد اساتذہ نے شرکت کی۔پرائمری سکول اساتذہ کیلئے منعقدہ ان سیشنز میں ایکٹولرننگ ،لرننگ ان ایکشن اور سوشل سائنسز ان ایکشن کے تحت عملی تدریسی حکمت عملیوں پر توجہ دی گئی ۔اساتذہ نے عملی سرگرمیوں ،گروپ ڈسکشنز، تدریسی مظاہروں اور باہمی مشقوں میں حصہ لیا،جن کا مقصد سبق بندی ،کلاس روم مینجمنٹ ،طلبہ کی شمولیت اور سرگرمی پر مبنی تدریس کو بہتر بنانا تھا۔یہ سیشنز اے ای پی ٹیچرٹریننگ پروگرام 2026کے ملک گیر سلسلے کا حصہ ہیں، جسے پاکستان بھر کے اساتذہ کی جانب سے حوصلہ افزاردعمل ملا ہے ۔پروگرام کا مقصد محض نظریاتی معلومات کے بجائے ایسے کلاس روم ریڈی طریقے فراہم کرنا ہے جنہیں اساتذہ اپنے سکولوں میں فوری طور پر استعمال کرسکیں ۔تربیتی سیشنز کو شریک اساتذہ کی جانب سے مثبت ردعمل ملا۔فیصل آباد سیشن میں شریک ٹیچر عائشہ خالد نے کہا کہ اس تربیت سے انہیں یہ سمجھنے میں مددملی کہ سادہ کلاس روم سرگرمیوں کے ذریعے اسباق کو زیادہ دلچسپ اور طلبہ کیلئے زیادہ آسان بنایا جا سکتا ہے ۔بہاولپور سیشن کی شریک ٹیچر ثنا ریاض نے پروگرام کے عملی انداز کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیشن میں سبق بندی ،طلبہ کی شمولیت اور سرگرمی پر مبنی تدریس کیلئے مفید آئیڈیاز فراہم کیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...