سیشن کورٹس اسلام آباد ویسٹ میں عدالتی مقدمات منتقلی کا نوٹیفکیشن

سیشن کورٹس اسلام آباد ویسٹ میں عدالتی مقدمات منتقلی کا نوٹیفکیشن

ایڈیشنل سیشن ججز محمد سہیل، آصف محمود، جاوید اقبال سپرا کے زیر التوا مقدمات شامل سول ججز عباس شاہ، شہزاد خان، سہیل تھہیم، مرید عباس، اقصیٰ حنیف کے کیسز بھی منتقل

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد ویسٹ میں عدالتی مقدمات ٹرانسفر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا، ایڈیشنل سیشن جج محمد سہیل کے تمام زیر التوا مقدمات ایڈیشنل سیشن جج آصف محمود، ایڈیشنل سیشن جج جاوید اقبال سپرا کے مقدمات ایڈیشنل سیشن جج قدرت اللہ، سول جج عباس شاہ کے مقدمات سول جج ملک امان، سول جج شہزاد خان کے زیر التوا مقدمات حیدر شاہ، سول جج محمد سہیل تھہیم کے مقدمات سول جج آفتاب احمد، سول جج مرید عباس کے مقدمات سول جج زنیرہ ظفر، سول جج اقصیٰ حنیف کے زیر التوا مقدمات سول جج عمران امیر، سول جج یاسر محمود کے مقدمات سول امبرین اقبال، سول جج دانش بتول کے مقدمات سول جج سمیعہ نورین اور سول جج خالد حسین کے زیر التوا مقدمات سول جج حماد زاہد کی عدالت کو منتقل کر دیئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...