مینگو ڈپلومیسی فیسٹیول میںشرکت

مینگو ڈپلومیسی فیسٹیول میںشرکت

کراچی (سٹاف رپورٹر) خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ مینگو ڈپلومیسی فیسٹیول 2026 میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا۔

کراچی کے دفتر برائے رابطہ امور خارجہ (موفا)کے تحت فیسٹیول میں سفارتی برادری کے ارکان، قونصل جنرلز، اعزازی قونصلز، سرکاری حکام، کاروباری رہنماؤں اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی، جہاں پاکستان کی مشہور آم کی اقسام کو اجاگر کرنے اور ثقافتی و معاشی سفارتکاری کے فروغ کا جشن منایا گیا۔ مہمان خصوصی آصفہ بھٹو زرداری نے شرکا اور مہمانوں میں ان کی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈز تقسیم کیں۔ انہوں نے مینگو ڈپلومیسی فیسٹیول کی کامیابی کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...