ریاست ناکام ، پختونخوا لاوارث

ریاست ناکام ، پختونخوا لاوارث

پشاور(این این آئی)مرکزی صدرعوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ پختونخوا لاوارث ہے، حکمران اقتدار کی سیاست میں مگن ہیں،ناکام پالیسیوں کی قیمت عوام اور پولیس فورس ادا کررہی ہے۔

پشاور سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ چوبیس گھنٹوں میں درجن سے زائد پولیس اہلکار شہید ہوئے ،ایمل ولی نے سوات، ہنگو، متنی اور وزیرستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی،انکاکہنا تھا کہ ریاست اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ، صوبائی حکومت سزا یافتہ قیدی کی رہائی کے جلسوں میں مصروف ہے ، وفاقی حکومت کی تمام تر توجہ کشمیر کے انتخابات پر ہے ، حکمرانوں کی نااہلی نے دہشت گردوں کو منظم ہونے کا موقع دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...