راولپنڈی:میونسپل ملازمین کی احتجاجی ریلی،مطالبات کی منظوری تک روزانہ 3 گھنٹے ہڑتال کاعلان
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)میونسپل لیبر یونین کے صدر راجہ ہارون رشید اور جنرل سیکرٹری پادری شاہد رضا کی قیادت میں میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے۔۔۔
ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے شعبے سے وابستہ ملازمین کے لیے اعلان کردہ اعزازیہ کی ادائیگی نہ ہونے کے خلاف میونسپل کارپوریشن سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی، ریلی کے اختتام پر فیصلہ کیا گیا کہ تمام ملازمین روزانہ صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کام کرنا بند کردیں گے اور یہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی، اعزازیہ کی ادائیگی اور دیگر جائز مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے ۔یونین رہنمائوں نے کہا اگر مطالبات پر فوری عمل درآمد نہ کیاگیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کردیاجائیگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments