6 پولیس افسر تبدیل، منیزہ کرامت ایس پی آپریشنز سول لائنز لاہور تعینات
لاہور (کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب عبدالکریم نے 6 ایس پیز کے تقررو تبادلے کر دئیے۔
پنجاب پولیس میں تقرروتبادلوں کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی سول لائنز لاہور اثر علی کو تبدیل کرکے انہیں ایس پی سول لائنز پوٹھوہار راو لپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے ۔ اسی طرح منیزہ کرامت کو ایس پی آپریشنز سول لائنز لاہور ، سعد ارشدکو ایس پی ہیڈکوارٹر راولپنڈی، بیدار بخت کو ایس پی راو ل ٹاؤن راو لپنڈی ،شاہد حسین کو ایس پی سٹی ڈویژن ملتان تعینات کر دیا گیا جبکہ ایس پی پوٹھوہار راو لپنڈی بابر ممتاز کو آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments