براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے 10 کوہ پیماؤں سے رابطہ منقطع
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں واقع دنیا کی 12ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے معروف نیپالی کوہ پیما نمس دائی اور پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی سمیت تقریباً 10 کوہ پیمائوں کے لاپتا ہونے کا خدشہ ہے۔۔۔
ان کوہ پیماؤں سے رابطہ منقطع ہو چکاہے ،الپائن کلب آف پاکستان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ برفانی تودہ جمعرات کو دوپہر کے وقت براڈ پیک پر کوہ پیماؤں کے ایک گروپ پر گرا، متاثرہ ٹیم میں نیپال کے 5 کوہ پیما شامل ہیں ، پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی، عمانی کوہ پیما نذیرہ، امریکی کوہ پیما میلوری گیس، چینی کوہ پیما مسٹر وانگ اور ایک دیگر غیر ملکی کوہ پیما بھی شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments