صوبے میں امن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے ،سہیل آفریدی

صوبے میں امن کیلئے تمام وسائل  بروئے کار لائینگے ،سہیل آفریدی

پشاور(دنیا نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں امن و امان سے متعلق ہنگامی اجلاس ہوا۔ جس میں صوبے کی مجموعی اور بالخصوص جنوبی اضلاع میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

 وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بدامنی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا شرپسندوں کی بزدلانہ کارروائیاں خیبرپختونخوا پولیس کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، پولیس کی قربانیاں لازوال ہیں۔انہوں نے کہا دہشت گردی کے خلاف پولیس فورس کی عظیم قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے ، حکومت پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا ہمارے حوصلے بلند ہیں، دہشت گردی کے خاتمے اور دیرپا امن کے لیے جدوجہد پوری قوت سے جاری رکھیں گے ، موجودہ مالی سال خیبرپختونخوا میں امن، ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...