پنجاب کے حکمرانوں کو عوام نہیں کشمیرالیکشن کی فکر:حسن مرتضیٰ
لاہور سے 10کلو میٹر دورسیلاب سے تباہی ،کوئی حکومتی نمائندہ پوچھنے تک نہیں آیا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیکر زرعی قرضے معاف کیے جائیں ،گفتگو
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیپلزپارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہاہے کہ پنجاب میں عوام پانی میں ڈوب کر مررہے ہیں اور وزیراعلیٰ کشمیر میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کے وعدے وعید کرتی پھررہی ہیں، لاہور سے صرف 10کلو میٹر کے فاصلے پر سیلاب سے تباہی مچی ہے اور متاثرین کو کوئی حکومتی نمائندہ پوچھنے تک نہیں آیا، آج تو ستھر اپنجاب کم اور ڈوبتا پنجاب زیادہ لگ رہا ہے ،پنجاب کے حکمرانوں کو عوام کی نہیں کشمیر کے انتخابات کی فکر ہے ،فیروزوالا ،مرید کے سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع ،تحصیلوں،قصبات میں تباہی سیلاب سے نہیں بلکہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے آئی ہے ،حکومت عوام کے ریلیف کیلئے عملی اقدامات اٹھائے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیکر زرعی قرضے معاف کیے جائیں ، فیروزوالا، مریدکے ،قیام پور سمیت دیگر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورہ کے موقع پر متاثرہ کسانوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہاکہ عوام کا پیسہ اشتہاری مہم پر خرچ کر دیتے ہیں اور لوگ پانی میں ڈوب رہے ہیں بیوٹیفکیشن کے بجائے نالہ ڈیک اور نالہ بھیڑ کا بند بہتر کرنے پر پیسہ خرچ کر دیتے تو آج یہ حالات نہ ہوتے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments