محسن نقوی کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں:صوبہ ہزارہ تحریک
پاکستان کی ترقی کیلئے نئے صوبے ناگزیر:،سردار یوسف، سینیٹرطلحہ ، مرتضیٰ جاوید و دیگر
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک اور وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، سینیٹر طلحہ محمود، سابق وفاقی وزیر مرتضیٰ جاوید عباسی، مرکزی کوآرڈی نیٹر پروفیسر سجاد قمر نے نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ نئے صوبے بنا ئے جائیں۔
سردار محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان میں صوبوں کی بات ہزارہ سے شروع ہوئی۔ ہمارے سات لوگوں نے جان دے یہ تحریک شروع کی۔ انھوں نے کہا کہ ہزارہ واحد خطہ ہے جو ہر لحاظ سے صوبہ بننے کا مقام رکھتا ہے ۔ کے پی کے اسمبلی تین دفعہ ہزارہ صوبہ کی قرارداد پاس کر چکی ہے ۔ قومی اسمبلی اورسینیٹ میں بھی بل جمع ہے ۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں جہاں جہاں ضرورت ہے وہاں نئے صوبے بنانے چاہئیں ۔ اس سے ایڈمنسٹریشن بہتر ہو گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments