پنشن اورمراعات ریٹائرڈملازمین کابنیادی حق، تاخیرتوہین عدالت ہوگی:وفاقی آئینی عدالت

پنشن اورمراعات ریٹائرڈملازمین کابنیادی حق، تاخیرتوہین عدالت ہوگی:وفاقی آئینی عدالت

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی آئینی عدالت نے پنشن اور پنشنری مراعات کو ریٹائرڈ ملازمین کا جائز بنیادی قانونی حق قرار دے دیا۔جسٹس ارشد حسین کا تحریر کردہ نو صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا گیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنشن اور مراعات مجاز عدالت کے حکم کے بغیر نہیں روکی جا سکتیں، جبکہ ادائیگی میں غیرضروری تاخیر قانون کی خلاف ورزی ہے ،اعلیٰ عدلیہ پنشن اور مراعات میں تاخیر کیخلاف متعدد فیصلے دے چکی ہے ،پنشن اور مراعات میں تاخیر توہین عدالت تصور ہوگی،وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا کہ عدالتی حکم کے خلاف بروقت اپیل یا نظرثانی دائر نہ کی جائے تو اسے حتمی تصور کیا جاتا ہے اور تاخیر سے دائر نظرثانی کو بعد میں آئینی درخواست کے ذریعے چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔عدالت نے نجی بینک کے برطرف ڈرائیور محمد اکرم کو تمام سابق مراعات سمیت بحال کرنے کے لیبر کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا حکم بھی دیا۔فیصلے میں کہا گیا کہ 17 سال گزرنے کے باوجود لیبر کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ ہونا تکلیف دہ ہے ۔یادرہے کہ لیبر کورٹ نے ڈیلی ویجز ڈرائیور محمد اکرم کو تمام سابقہ مراعات سمیت بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...