نئے صو بوں پر سب مان جائیں گے : خواجہ آصف

نئے صو بوں پر سب مان جائیں گے : خواجہ آصف

ہائبرڈ نظام تبدیلی کی گارنٹی ، دو تین ماہ میں اسی کے تحت بڑے فیصلے ہو جائینگے کراچی اور گوادر کو صوبوں کے بجائے وفاق کا حصہ ہونا چاہیے :ٹی وی سے گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا نئے صو بوں پر سب مان جائیں گے ، ہائبرڈ سسٹم کی کامیابی یہی ہوگی کہ ملک میں مضبوط بلدیاتی نظام اور نئے صوبے ہوں، 4 سے 5 ماہ میں یہ چیزیں ہو جائیں تو نیا نظام آ سکتا ہے ، ہائبرڈ سسٹم کی کامیابی سے ملک میں سیاسی استحکام بھی آئے گا۔ نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملک کا کوئی بھی صوبہ صوبائیت کے نام پر نہیں ہونا چاہیے ، صوبوں میں ایڈمنسٹریٹو یونٹس ہونے چاہئیں جیسے کہ ڈی جی خان کو کسی اور شہر کے ساتھ ملا سکتے ہیں۔

میرے خیال میں نئے انتظامی یونٹس بننا پاکستان کیلئے اچھا شگون ہوگا، لوگوں کی ذاتی رائے پر نہیں جا رہا بلکہ میں وہ بات کر رہا ہوں جو عملاً ملک کیلئے فائدہ مند ہو، ایسا نظام بنانا چاہیے جو موجودہ اور 50 سال کی ضرورتوں کے مطابق چل سکے ۔انہوں نے تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خیال میں کراچی اور گوادر کو صوبوں کے بجائے فیڈریشن (وفاق) کا حصہ ہونا چاہیے ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس سے متعلق موضوع پہلے ہی زیر بحث آ چکا ہے۔

مارڈرن ڈیموکریسی میں لوکل گورنمنٹ کا ڈھانچہ بہت سے کام کرتا ہے، 80 کی دہائی میں لوکل گورنمنٹ دوبارہ بحال ہوئیں، اس وقت صوبائی اور وفاقی سطح پر قیادت اسی لوکل نظام کا تسلسل ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ کراچی میں گراس روٹ لیول پر بلدیاتی نظام مربوط نہیں ہے ، لوکل گورنمنٹ نظام کی شکل کیا ہونی ہے اس پر بحث ہوگی، بلدیاتی نظام سے بہت سے وسائل نچلی سطح پر منتقل ہوں گے تو عوام کی خدمت اچھے سے ہو سکے گی۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اس وقت ملک میں ہائبرڈ ماڈل ہے ، ہائبرڈ نظام ہی سسٹم میں تبدیلی کی گارنٹی ہے ، بہت سے بڑے فیصلے اسی کے تحت اگلے دو تین ماہ میں ہو جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...