ملازمین کے مسائل حل کرنا چاہتے
کراچی (آئی این پی) وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت صوبے کے تمام سرکاری ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لئے سنجیدہ ہے ۔
ملازمین کے گروپ انشورنس، بینولینٹ فنڈ، پرموشن سمیت تمام مسائل کے حل ہے ان کے لئے ملازمین کی تنظیموں کی مشاورت سے اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) کے چیئرمین سندھ ٹھاکر ذوالفقار قائم خانی کی قیادت میں آنے والے وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر ایپکا سندھ کے صدر رفیق احمد جتوئی، جنرل سیکرٹری اشرف خان بوزئی، سنئیر نائب صدور خالد راجپوت، نثار احمد عاربانی، سید نعیم شاہ، سعید شیخ، عباس چانڈیو، راشد اقبال و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments