سکردو:برفانی تودہ گرنے سے ہلاک8کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2کی تلاش جاری
سکردو(مانیٹرنگ ڈیسک)دُنیا کی 12 ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے لاپتہ کوہ پیماؤں میں سے 8 کی لاشیں مل گئیں۔
میتیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے سکردو منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ مزید 2 لاپتا افراد کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے ،صوبائی وزیر سیاحت نیک نام کریم نے کہا ہے کہ لاپتا کوہ پیمائوں کی تلاش کے لئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، محکمہ سیاحت کی ٹیم لاجسٹک سپورٹ فراہم کر رہی ہے ،واضح رہے براڈ پیک قراقرم کے پہاڑی سلسلے میں واقع ہے جس کی بلندی 8047 میٹر ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments