نئے انتظامی یونٹس ،پیپلزپارٹی کا مجلس عاملہ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلزپارٹی نے نئے انتظامی یونٹس کے آئینی، سیاسی اور انتظامی پہلوؤں کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انتظامی یونٹس پر مشاورت کا معاملہ پیپلزپارٹی نے مجلس عاملہ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اجلاس آزاد کشمیر الیکشن کے بعد بلائے جانے کا امکان ہے ، اجلاس میں نئے صوبوں کے معاملے پر پارٹی رہنماؤں سے تفصیلی رائے لی جائے گی،تفصیلی مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments