حیدرآباد سے کالعدم تنظیم ایس آر اے کا مطلوب دہشت گرد گرفتار
کراچی (سٹاف رپورٹر)سی ٹی ڈی حیدر آباد کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، کالعدم تنظیم ایس آر اے کا مطلوب دہشت گرد امام بخش خاصخیلی گرفتار۔کارروائی تھانہ ہوسڑی کی حدود میں کی گئی۔
ملزم سی ٹی ڈی کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا،گرفتار ملزم کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، ریموٹ کنٹرول، بیٹری اور ڈیٹونیٹنگ کورڈ ،جائے وقوعہ سے 30 بور اور ایس ایم جی کے خالی خول بھی برآمد ہوئے ۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کا ساتھی سومار ملاح پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے ۔گرفتار ملزم کے خلاف دہشت گردی اور ایکسپلوسیو ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ۔ سی ٹی ڈی کے مطابق امام بخش خاصخیلی کالعدم تنظیم ایس آر اے کا نظریاتی کارکن اور سہولت کار ہے ۔ملزم سی ٹی ڈی کے متعدد مقدمات میں اشتہاری اور روپوش دہشت گرد تھا۔گرفتار ملزم کا تعلق پہلے سے گرفتار مبشر لغاری، علی حیدر کتریو، سارنگ میرانی اور مہران میرانی سے بتایا گیا۔ملزم دہشت گردوں کی مالی معاونت اور بارودی مواد کی فراہمی میں بھی ملوث رہا۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ بارودی سامان ساتھی سومار ملاح نے فراہم کیا۔ ملزم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ملزم کی بھرتی مبینہ طور پر ایس آر اے کمانڈر اصغر شاہ نے ٹیلی گرام کے ذریعے کی۔گرفتار ملزم نے مختلف دہشت گرد کارروائیوں اور ساتھیوں سے روابط کا اعتراف کیا۔ ملزم سجاول میں کارگو ٹریلرز پر فائرنگ کے واقعات میں بھی ملوث رہا۔او جی ڈی سی ایل کی گاڑیوں پر حملوں، پتھراؤ اور بھتہ خوری میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا۔ ملزم نوجوانوں کو ریاست مخالف سرگرمیوں پر اکسانے اور ذہن سازی میں بھی ملوث رہا۔ فرار ملزم سومار ملاح کی گرفتاری کے لیے چھاپے اور کارروائیاں جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments